مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 3کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ و جموں کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کردیا۔ تینوں کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا ہے۔

شہادتوں کے بعد وادی میں غم وغصہ بڑھ گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس بھی بند ہے۔ ضلع شوپیاں میں مزید 3 شہادتوں کے بعد وادی میں 2 روز میں شہید کیئے گئے کشمیریوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز ضلع بانڈی پورہ اور اننت ناگ میں 2 کشمیری شہید کر دئیے گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More