پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح2فیصد سے بھی کم ہوگئی

اسلام آباد : پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید18 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 152 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید689 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار648ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 42ہزار476 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.62 فیصد رہی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 63ہزار167،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار48، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار442، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار201، بلوچستان میں 33 ہزار83، آزاد کشمیر میں 34 ہزار354 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار353 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار792 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار502، خیبرپختونخوا 5 ہزار650، اسلام آباد 933، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 350 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More