پاکستان بھر میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ اسپیڈ مکمل بحال نہ ہوسکی

کراچی: پاکستان بھر میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ اسپیڈ مکمل بحال نہ ہوسکی۔

ایشیا اور یورپ میں ڈبل اے ای ون کیبل میں 18گھنٹے بعدبھی فالٹ دورنہ کیاجاسکا۔ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی دوسرے روز بھی متاثر ہے۔ پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ فالٹ دور کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں،یو اے ای میں ہمارے پارٹنرزفالٹ دورکررہے ہیں۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کر دی جائے گی۔ گزشتہ روز 25 ہزارکلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک کمی آ گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More