پنجاب کی تحصیل گوجرہ میں بس اور موٹرسائیکل رکشہ میں تصادم

گوجرہ: پنجاب کی تحصیل گوجرہ میں بس اور موٹرسائیکل رکشہ میں تصادم ہوا ہے۔

حادثہ میں اسکول جانے والے پانچ بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں رکشہ کا ڈرائیور بھی دم توڑ گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 302 ج ب کا رکشہ ڈرائیور شاہد مذکورہ گاؤں کے بچے بچیوں کو لے کر شہر آرہاتھا۔

مخالف سمت سے آنیوالی ایک بس نے رکشہ کو ٹکر ماری۔ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور شاہد، کمسن طلبہ عبداللہ ،ایشال اوردوسری کلاس کی طالبات آمنہ اورعائشہ دم توڑ گئیں۔ ایمان، شانزہ اور خدیجہ شدید زخمی ہوگئیں جن کو ٹی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا۔

ٹی ایچ کیو اسپتال سے شانزہ اور خدیجہ کو الائیڈ اسپتال ریفرکردیا گیا۔ بس ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا ہے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More