تازہ ترین
آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو 18 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو 18 رنز سے شکست دے دی

مانچسٹر: (12 ستمبر 2020) آسٹریلیانے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ 18رنزسے زیرکرلیااورتین میچوں کی سیریز میں لیڈ کے ساتھ آئی سی سی ورلڈکپ لیگ کےاہم 10پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔ایرون فنچ الیون نے 9وکٹیں گنواکر294رنزبنائے اوراوون مورگن الیون کومقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر275رنزتک محدود رکھا۔

اولڈٹریفرڈ مانچسٹرمیں آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ کاٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔آسٹریلیا نے اسٹیواسمتھ کوآرام دے کرمارنوس لبوشان کوموقع دیا۔انگلش ٹیم میں جیسن روئے،جوروٹ اورکرس ووکس کی واپسی ہوئی۔آسٹریلیا نے 9وکٹوں کے نقصان پر294 رنز اسکورکیے۔

گلن میکس ویل 77، مچل مارش 73،مارکس اسٹونیز43اورلبوشان 21رنزآسٹریلیا کے نمایاں اسکورر ثابت ہوئے۔ انگلینڈ کے جوفراآرچر اورمارک ووڈ نے 3،3 اورعادل رشید نے 2کھلاڑی آؤٹ کیے۔عادل رشید22 میچوں میں 4.وکٹیں لیکرآسٹریلیاکے خلاف ون ڈے میچز میں انگلینڈ کے کامیاب ترین باؤلر بن گئے۔

انگلینڈ بھرپورفائٹ کرنے کے باوجود مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر275رنز اسکور کر سکا۔سام بلنگز نے 19ویں ایک روزہ میچ میں کیریئرکی پہلی سنچری بنائی اور118رنزبناکر آخری گیند پرکیچ آؤٹ ہوئے۔جونی بیرسٹونے 84اورکپتان اوون مورگن نے 23رنزبنائے۔

آسٹریلیا کے ایڈم زمپانے 4،ہیزل ووڈ نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔پیٹ کمنزاورمچل مارش نےایک ایک وکٹ لی۔ آسٹریلیا نےا18رنزسے فتح حاصل کی اورتین میچوں کی سیریزمیں برتری کے ساتھ آئی سی سی ورلڈکپ لیگ میں پہلے 10پوائنٹس حاصل کرلیے۔

Comments are closed.

Scroll To Top