تازہ ترین
یو ایس اوپن سیمی فائنل: وکٹوریہ آزارینکا نے سرینا ولیم کو شکست دے دی

یو ایس اوپن سیمی فائنل: وکٹوریہ آزارینکا نے سرینا ولیم کو شکست دے دی

نیویارک: (12 ستمبر 2020) ٹینس گرینڈسلم یوایس اوپن کاویمنز فائنل میں آج بیلاروس کی وکٹوریہ آزرنکا اورجاپانی ناؤمی اوساکامد مقابل ہوں گی۔سیمی فائنل میں آزرنکا نے سریناولیمز اوراوساکا نے جنیفربریڈی کی پیش قدمی کاخاتمہ کردیا ۔مینزفائنل اتوارکوڈومینک تھہیم اورکرینوبسٹاکے درمیان کھیلاجائے گا۔

ٹینس گرینڈ سلم یوایس اوپن کے ویمنزفائنل میں آج بیلاروس کی وکٹوریہ آزرنکااورجاپان کی ناؤمی اوساکا کا معرکہ ہوگا۔وکٹوریہ آزرنکا نے امریکی کی تئیس گرینڈسلم ونراورٹاپ سیڈ سریناولیمز کوتین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعدشکست دیدی۔

سرینا نے پہلا سیٹ جیت کربرتری حاصل کی لیکن وکٹوریہ نے اگلے دو سیٹس میں کامیابی حاصل کرکے سریناکی ریکارڈ 24واں گرینڈسلم ٹائٹل حاصل کرنے کی امیدیں خاک میں ملادیں۔ ناؤمی اوساکا نے امریکی ہی کی جنیفربریڈی کوبھرپورفائٹ کے بعد سات چھ،چھ تین اور چھ تین کے اسکورسے زیرکیا۔

بریڈی نے ٹائی بریکر پرپہلا سیٹ اپنے نام کیا لیکن جاپانی کھلاڑی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آخری دوسیٹ اورسیمی فائنل جیت کرچیمپئن شپ میچ کھیلنے کااعزاز حاصل کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کافائنل اتوارکوبیلجیئم کے ڈومینک تھہیم اوراسپین کے کرینوبسٹاکے درمیان کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top