شہبازگل پر تشدد کس قانون کے تحت اور کس کے حکم پر کیا جا رہا ہے؟، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ںے رہنما تحریک انصاف شہبازگل پر ہوئے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہبازگل پر تشدد کس قانون کے تحت اور کس کے حکم پر کیا جا رہا ہے؟ 

عمران خان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر شہباز گل نے کوئی قانون توڑا تو اس کی منصفانہ سماعت کی جائے، امپورٹڈ حکومت کو بچانے کے لیے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری بھی غیرقانونی ہے، ڈرائیور کی اہلیہ کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ اس کا شوہر شہباز گل کے لیے کام کرتا تھا۔ عوام کو ڈاکوں کے سامنے جھکانے کے لیے خوف کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More