شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور ہو گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  کے سامنے پیش کیا گیا لیکن ان کی ضمانت نہ ہوئی، خاتون اور ان کی دس ماہ کی بچی کو رات جیل میں گزارنی پڑی۔

رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے خاتوں کی بیل ہو چکی ہے، کل ہمیں اس سے ملنے بھی نہیں دیا گیا، گیارہ ماہ کی بچی کی ماں کا کوئی جرم نہیں تھا، یہ پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک نہیں دو پاکستان ہیں، شہباز گل صاحب کی بہت دیر تک سماعت ہوئی، چیئر مین عمران خان کو قابو کرنے کیلئے دباو بڑھایا جا رہا ہے، اس ملک کی سالمیت کو داو پر مت لگائیں، پوری قوم کو اس قسم کے معاملات میں الجھا کر مہنگائی سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے، حکومت کی کارکردگی پر ہماری پوری توجہ ہے، پوری دنیا میں پاکستانی پریشان ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More