انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 88 پیسے مزید سستا

کراچی: انٹر بینک میں آج بھی ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ روپیہ مزید مستحکم ہو گیا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2 روپے 88 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

آج جمعے کو بھی کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت میں تنزلی کا سلسلہ جاری رہا۔

انٹربینک میں ایک ڈالر 2 روپے 88 پیسے کی کمی کے ساتھ 216 روپے  پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More