قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

چارسدہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان نے جمع کرائے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کورننگ امیدوار کے طور پر سابق ایم این اے فضل محمد خان نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے ہیں۔

عمران خان کے حلقہ این اے 24 میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم این اے فضل محمد خان نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور ایمل ولی خان کو تاریخی شکست سے دوچار کریں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 پہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کے صاحبزادے ایمل ولی خان حکومتی اتحاد کی جانب سے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More