بجلی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد: نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی  (نیپرا) نے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اس سے قبل مئی کا ایف سی اے 7 روپے 91 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کیلئے تھا ۔

نیپرا کے مطابق جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت ایک روپے 99 پیسے اگست میں زیادہ چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More