پاکستان اور برطانیہ میں بہترین دفاعی تعلقات پائے جاتے ہیں، آرمی چیف

لندن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ میں بہترین دفاعی تعلقات پائے جاتے ہیں۔

رائل ملٹری اکیڈمی سینٹ ہرسٹ میں 213 ویں کمشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔ آرمی چیف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔

رائل ملٹری کی جانب سے آرمی چیف کو سلامی دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے پہلے سربراہ ہیں جو اس پریڈ میں شریک ہوئے۔

رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں 41 غیر ملکی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 2 کیڈٹس عبداللہ اور مجتبیٰ بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پاسنگ آوٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت باعث فخر ہے اور پاس ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ میں بہترین دفاعی تعلقات پائے جاتے ہیں جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ ملٹری اکیڈمی سے 41غیر ملکی کیڈٹس بھی پاس آوٹ ہو رہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ امید ہے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More