عمران خان نے جو بچایا وہ اب لٹ رہا ہے، شہباز گل

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے تین ذاتی گھروں کو کیمپ آفس ڈکلیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان صاحب آپکو خبر ہو کہ اگلے نے حلف لینے سے پہلے ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین تین زاتی گھروں کو کیمپ آفس ڈکلیئر کر دیا، آپ ساڑھے تین سال تک ایک بھی کیمپ آفس نہ بنا پائے۔ .

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ نے ساری ایمانداری اپنے آپ پر اپنی ٹیم پر لگا رکھی تھی، حاصل وصول کیا ہوا جو آپ نے بچایا تھا وہ لٹ رہا اب۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More