یوکرین نے روسی فوج کے متعدد حملے ناکام بنا دیے

ویب ڈیسک: یوکرینی فوج نے روس کے متعدد حملے ناکام بنا دیے۔

برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی افواج نے روس کی جانب سے ملک کے مشرقی حصے میں کیے جانے والے کئی تازہ حملے ناکام بنا دیے ہیں۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ جنگ کے حوالے سے مشکل رہے گا۔

انہوں نے فوج کو پوری طرح تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب آسٹریا کے چانسلر کارل نیہامر آج ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کر رہے ہیں۔ آسٹریا کی وزارت خارجہ کے مطابق کارل نیہامر روسی صدر کوجنگ بندی کے امکانات اور جنگ کے سبب پیدا شدہ خطرات سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد روسی صدر پیوٹن کے ساتھ کسی یورپی رہنما کی یہ پہلی براہ راست ملاقات ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More