وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کا امکان

اسلام آباد: شہبازشریف وزیراعظم بننے کے بعد ممکنہ طور پر پہلا دورہ سعودی عرب کا کریں گے جو کہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے شہبازشریف کے دورہ چین اور سعودی عرب پر کام شروع کردیا ہے، بطور وزیراعظم شہبازشریف کا چین اور سعودی عرب کا پہلا دورہ ہو گا ۔ دوسری جانب شہبازشریف کل کراچی جارہے ہیں جہاں وہ مزار قائد پر حاضر ی دیں گے۔

اس موقع پر ایم کیوایم کی قیادت بھی ان کے ہمراہ ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More