ملک میں کورونا وائرس سے مزید 06 افراد جاں بحق

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 571 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 590، سندھ میں 5 لاکھ 71 ہزار 548، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 936، بلوچستان میں 35 ہزار 429، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 620، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 797 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 163 کیسز رپورٹ ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More