عدم اعتماد لڑنا مشکل نہیں بعدمیں صلح مشکل ہوتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دی ہیں، لڑنا مشکل نہیں، بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے۔اس میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے۔لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More