وزیراعظم کا حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ 38 ہزار کو دوبارہ کھولنے کا حکم

اسلام آباد: شہریوں کی شکایات پر وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اداروں کی ایک لاکھ 7 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا ہے۔ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں گے۔ وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری شکایات نظرثانی کے ذمہ دار ہوں گے۔ صوبائی سطح پر 80 ہزار شکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں۔

حکومت خیبرپختونخوا کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق صوبہ سندھ کی 15 ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر میں 11 سو شکایات پر نظرثانی ہوگی۔ گلگت بلتستان میں 400 شکایات کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ شکایات میونسپل سروسز، بجلی و گیس، مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں۔ وزیراعظم آفس نے ہدایت کی کہ شکایات پر نظرثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کروائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More