پی ایس ایل 2022: اسلام آباد یونائیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے ہونگے

لاہور: پی ایس ایل سیون دوسرے راؤنڈ میں آج ایک میچ شیڈول ہے۔ اسلام آباد یونائیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

شام 7 بجکر 30 منٹ پر اسلام آبا د یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈ ایٹرز میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ اہم مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی اور پلان فائنل کرلیے گئے۔ پال اسٹرلنگ کی جگہ انگلش آل راؤنڈر لیام ڈؤسن نے اسلام آباد یونائیڈ کو جوائن کر لیا۔

گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب لاہور قلندرز کے خلاف ہائی اسکورنگ میچ جیتنے والی ٹیم کوئٹہ نے ایک مرتبہ پھر جیسن رائے سے وننگ پرفارمنس کی امید لگا لی ہے۔ آخری پانچ مقابلوں میں اسلام آباد کا پلڑا بھاری ہے۔

گلیڈی ایٹرز کو تین مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شائقین کرکٹ سپر لیگ کے ایک اور سپر مقابلے کے لیے پر جوش ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More