نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کیلئے اضافی بجلی استعمال پر اکتوبر 2023تک سستے بجلی پیکج میں توسیع کی منظوری دے دی۔ اضافی بجلی استعمال پر فی یونٹ 12روپے 96پیسے کا ملے گا۔

ملک کی دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صنعتی صارفین کی طرح کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کو بھی نومبر 2020 میں اضافی بجلی استعمال پر 30جون 2021تک سستی بجلی کا پیکج دیا گیا تھا۔

ملک میں باقی تمام کمپنیوں کے صنعتی صارفین کیلئے وفاقی حکومت اس پیکج میں اکتوبر 2023تک توسیع کر دی تھی، تاہم کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے یہ توسیع نہ ہو سکی تھی۔ اب وفاقی حکومت کی درخواست پرنیپرا نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کیلئے بھی اضافی بجلی استعمال پر اس سستے پیکج میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا حکام نے بتایا کہ اس بات کا فیصلہ اب وفاقی حکومت کرے گی کہ کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کیلئے توسیع کا آغاز کس تاریخ سے کرنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More