حکومت کے پاس ملک چلانے کا کوئی ایجنڈا نہیں، احسن اقبال

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس ملک چلانے کا کوئی ایجنڈا نہیں، عمران نیازی ہمیں آئی ایم ایف کاغلام بنانے جا رہے ہیں۔

نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ بجلی کی بندش کے باعث ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی یکم فروری تک ملتوی کردی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر لفظی گولہ کی۔

انہوں نے کہا کہ ہر روزمس گورننس کا نیانمونہ پیش ہوتا ہے، منی بجٹ میں 350 ارب روپے کا نیاٹیکس لگنے جا رہا ہے، اس بجٹ سے غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہو گی، آنے والے دنوں میں مہنگائی کے سونامی کا عندیہ بھی دے ڈالا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی خودمختاری کوآئی ایم ایف کےپاس گروی رکھاجارہاہے، آئی ایم ایف کا وائسرائے کراچی میں بٹھا دیا جائے گا۔ احسن اقبال نے سوال کیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں کیا کس وزیر کو نکالا اور جیل بھیجا؟۔ انہوں نے آئندہ دنوں میں ملک میں گندم کے بدترین بحران کا بھی خدشہ ظاہر کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More