نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے طلب

اسلام آباد: وفاق نے پنجاب حکومت سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹس پر متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے اور اس رائے پر نوازشریف کی واپسی سے متعلق آئندہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ماہرین نے نوازشریف کی صحت بہتر قرار دی تو انکے معالج سے رابطہ کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More