کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں ڈوبنے والا سرمایہ واپس لایا جاسکتا ہے

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی بنیادیں، مظبوط ہوئی ہیں تاہم معاشی چیلنجز کے باعث مالیاتی اداروں سے رابطہ کرنا پڑا، کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں ڈوبنے والا سرمایہ واپس لایا جاسکتا ہے۔

کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ ملک کی معاشی بنیادیں کمزور نہیں بلکہ مظبوط ہوئی ہیں کوویڈ کے دوران معاشی صورتحال کنٹرول میں رہے۔

رضا باقر نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 2.6 ارب ڈالر ہے۔ سمٹ سے خطاب کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تین سال کے دوران ریکارڈ منافع کمانے کے باجود ٹیکسٹائل سے وابستہ صنعت کار رو رہے ہیں۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہر کامیاب شخص کو چور کہنا درست نہیں، موٹر سائیکل پہ گھومنے والے بہت سے کامیاب لوگوں کی مثالیں موجود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More