مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ساتویں مردم شماری کی منظوری دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ،وفاقی وزیر بین الصوبائی روابط سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ مردم شماری پر مشاورت سمیت کونسل کے گزشتہ فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

مشترکہ مفادات کونسل7ویں مردم شماری کرانے کی منظوری کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More