ڈالر اڑانے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں، شہباز گل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈالر اڑانے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم کرنے کے لیے ڈالر اڑانے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہلوں کے دور میں صرف شریفوں اور ان کے حواریوں کی معیشت مستحکم ہوئی جبکہ ملکی معیشت 2018 میں وینٹی لیٹر پر تھی۔ شہباز گل نے کہا کہ تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر کی سطح پر چھوڑنے والے معیشت کے الف ب سے نابلد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشین ٹائیگر بنانے کے دعویداروں نے ملک کو ایشین بیگر بنا کر چھوڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل درباری منافقت کا استعارہ بن چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More