پشاور: خستہ حال گھر کی چھت منہدم ہوگئی، پانچ افراد جاں بحق

پشاور: علاقہ تہکال میں بارش کے باعث خستہ حال گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی۔ واقعے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

پشاور کے علاقے ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال کے قریب کچے مکان کی چھت اچانک منہدم ہو گئی۔ چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ملبے تلے دب گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ملبے سے پانچ افراد کی نعشیں جبکہ دو زخمیوں کو نکال کر خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق گھر کی چھت بارش کے باعث خستہ حال ہو چکی تھی۔ جاں بحق افراد میں ماں اور چار بیٹیاں شامل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More