وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی گورنر پنجاب سے ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی جس کے دوران صوبے میں عوامی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج گورنر ہاوس پہنچے، ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے صوبے میں انصاف کارڈ کی فراہمی پر وزیر اعلی پنجاب کی کاوشوں کو سراہا، ملکی معاشی ترقی میں اپوزیشن کی رکاوٹوں کو غیر جمہوری اور غیر اخلاقی قرار دے دیا۔ حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، گورنر و وزیراعلی نے اپوزیشن پر واضح کر دیا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین ہر معاملے پر پواٸنٹ اسکورنگ نہ کریں، مارچ 2022 اور مارچ 2023 بھی گزر جاٸے گا مگر حکومت قائم رہے گی۔ اپوزیشن کو بھی سب سے پہلے ملکی و عوامی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے، صحت انصاف کارڈ سمیت ہر منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More