پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

دنیاپور: پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں کی طرح دنیاپور شہر اور گردونواح میں بھی دھند کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت برقرار ہے۔

پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں کی طرح دنیاپور میں بھی دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ دھند کی شدت صبع صبع زیادہ ہوتا ہے جس سے سردی کی شدت مسلسل برقرار ہے اور سردی کے ساتھ ساتھ دھند کے باعث نشنل ہائی وے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر دھند کے باعث تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات اور ٹیچرز کو اسکولز اور کالجز میں جانے میں شدید پرشانی کا سامنا رہتا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ہدایت نامہ جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے شہری اجتناب کریں۔ گاڑیوں پر فوگ لایٹ لگائیں اور گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More