عمران فاروق قتل کیس: ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ملزمان کی اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اور دستاویز موجود ہیں۔ عدالت میں ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کے تحریری جواب بھی جمع ہو گئے ہیں۔ اے ٹی سی کورٹ نے ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More