پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 823 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 395 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار761 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 50 ہزار 859کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 721، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 611، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 794،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 81، بلوچستان میں 33 ہزار 528، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 601 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 425 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 50 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 634، خیبرپختونخوا 5 ہزار 885، اسلام آباد 962، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 743 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More