کراچی: سندھ اسمبلی میں بلدیات ایکٹ میں ترمیم کا بل ایک بار پھر کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس ہوا۔ گورنر سندھ کی جانب سے مسترد کیے جانے والا بلدیاتی ترمیمی بل کو ایک بار پھر ایوان میں پیش کیا گیا۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے شق وار ترمیمی بل پڑھ کر سنائی۔
ترمیمی بل پیش کیے جانے کے دوران اپوزیشن کی ہنگامی آرائی اور شور شرابا جاری رہا۔ اپوزیشن ارکان بولنے کی اجازت نہ ملنے پر شور کرتے رہے۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے نامنظور نامنظور کی نعرے لگائے گئے۔ سندھ حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران بلدیات ایکٹ میں ترمیم کا بل ایک بار پھر منظور کر لیا۔