منی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور ہونا قومی خودکشی ہو گی

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور ہونا قومی خودکشی ہو گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ منی بجٹ روکنے کے لیے مل کر مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے، پاکستان کی معاشی خود مختاری خطرے میں ہے۔ منی بجٹ کے ملک اور قوم کے لیے تباہ کن اثرات ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی ارکان اور اتحادیوں کے احساس کو جگانے کی کوشش کریں گے،حکومت قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور منی بجٹ کینسر کا علاج اسپرین سے کرنے کے مترادف ہے، حکومت آئی ایم ایف کا تیارکردہ منی بجٹ نہ دے، استعفیٰ دے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More