جنید صفدر مانسہرہ پہنچ گئے

مانسہرہ: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر نکاح کے بعد پہلی بار اپنے آبائی علاقے مانسہرہ پہنچ گئے۔

جنید صفدر اپنے والد کیپٹن صفدرکے ہمراہ مانسہرہ پہنچے ہیں جہاں پر اہل علاقہ اور رشتہ داروں نے ان کا استقبال کیا۔ جنید صفدر نے ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پرشیئر کر دیا۔

خیال رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب”17دسمبر 2021″ کو منعقد کی جائے گی، سوشل میڈیا پر وائرل ولیمے کے کارڈ پر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ کی تصویر بنی ہوئی ہے ساتھ ہی دونوں کے نام بھی لکھے گئے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More