ہم پر تنقید کرنے والی اپوزیشن خود وینٹیلیٹر پر ہے، حسان خاور

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا ہے کہ ہم پر تنقید کرنے والی اپوزیشن خود وینٹیلیٹر پر ہے، قوم کو بتایا جائے کہ بجلی کے مہنگے منصوبے کس نے پاکستان میں متعارف کروائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ ماضی میں صرف فرد واحد ہی حکومت کرتا تھا، اب حمزہ شہباز حکومت کی آخری سانسوں کی فکر چھوڑیں اور وینٹی لیٹر پر موجود اپوزیشن کی فکر کریں۔

حسان خاور نے کہا کہ اتحادیوں کے بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، مہنگائی کم کرنے کے لئے حکومت کوشش کر رہی ہے، مگر میڈیا کو عوام کو بتانا ہو گا کہ پاکستان میں بجلی کے مہنگے منصوبے کس نے بنائے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن این اے 133 چالیس ہزار ووٹوں کی کمی کا جشن منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا آغاز کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More