لاہور: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 42 نئے کیسز رپورٹ

لاہور: پنجاب میں ڈینگی مچھر کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 42 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید ایک مریض ڈینگی بخار سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

پنجاب میں کورونا کے بعد ڈینگی کے کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 42 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 32 افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔

اسی طرح گوجرانولہ سے 3 جبکہ قصور، شیخوپورہ اور راولپنڈی سے ڈینگی وائرس کا 1ایک مریض رپورٹ ہوا ہےجبکہ ایک مریض کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی کل تعداد157 تک جا پہنچی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پنجاب میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 25,956 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 327 مریض زیر اعلاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بھر میں 422,057 ان ڈور اور 92,961 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کرنے کے ساتھ ساتھ 152 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More