کراچی: گزشتہ رات سال کی سرد ترین رات ریکارڈ

کراچی: گزشتہ رات شہر قائد میں سال کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج رات کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق آج شہر کا مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، شہر میں میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More