وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موبائل ایپلی کیشن کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن سے بروقت رسپانس میں مدد ملے گی اور موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا دائرہ کار بھی باقی 27 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو سروس کا دائرہ کار جون تک ہر تحصیل تک بڑھا دیا جائے گا۔ ڈی جی ریسکیو سروسز پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ایپلی کیشن کی خصوصیات پر بریفنگ دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More