خیبرپختونخوا میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری

پشاور: خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع میں گیس کا بحران جاری ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔ سوئی گیس حکام کہتے ہیں بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہے۔

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی پشاور میں بھی گیس کا بحران سنگین ہو گیا ہے۔ شہر کے ذیادہ تر علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ گیس بحران کے باعث شہری بھی پریشانی میں مبتلا ہے۔ پشاور شہر میں گیس بحران کے حوالے سے سوئی گیس حکام سے رابطہ کیا گیا۔

حکام کا مؤقف تھا شہر میں گیس بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہے۔ حکومت نے صبح دوپہر شام گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے تو کیے تھے تاہم شہر اور نواحی علاقوں میں پورا پورا دن گیس غائب رہتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More