سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت پر وزیراعظم کا فائنل دیکھنے دبئی جانے کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت پر فائنل میچ دیکھنے دبئی جانے کا امکان ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میچ کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر ہم فائنل میں پہنچے تو دیکھنے ضرور جائیں، آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے فائنل میں نیوزی لینڈ سے سیکورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے، آج کا میچ جیتنا ضروری ہے، پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے، تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹار بننے کا موقع ہے، پانچ مختلف پلیئرز کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کس کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More