الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں فریقین سے حتمی دلائل مانگ لئے

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں فریقین سے حتمی دلائل مانگ لئے۔ درخواست گزار قادر خان مندوخیل نے کمیشن کو بتایا کہ فیصل واوڈا تاریخ پر تاریخ مانگ رہے ہیں قومی اسمبلی کے بعد اب سنیٹ کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں 2 رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کے نااہلی کیس کی سماعت کی۔ درخواستگزار قادر خان مندوخیل نے کمیشن کو بتایا کہ میں اپنے دلائل مکمل کرچکا ہوں۔ کمیشن نے کہا کہ ہم نے تمام درخواستگزاروں سے تحریری دلائل جمع کرانے کا کہا تھا۔

قادر خان مندوخیل نے کہا کہ مجھے آج تک الیکشن کمیشن سے پتہ نہیں چلا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت کس دن چھوڑی جس پر کمیشن نے کہا کہ ہم تاریخ دیکھ لیں گے کہ کب فیصل واڈا نے شہریت چھوڑی گئی۔ قادر خان مندوخیل نے کہا فیصل واوڈا تاریخ پر تاریخ مانگ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے بعد اب سنیٹ کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے فریقین سے حتمی دلائل مانگتے ہوئے کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قادر خان مندو خیل کا کہنا تھا کہ فیصل ووڈا چھپنے کی کوشش کررہا ہے فیصل ووڈا اتنا پاور فل ہے کہ کوئی ادارہ اس سے جواب نہیں لے پا رہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More