بلوچستان میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا عمل شروع

کوئٹہ: بلوچستان میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا ہے، گھر گھر جاکر ووٹرز کے اندراج کا کام چھ دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر طاہر منصور خان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد میں غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستوں کا کلیدی کردارہے، بلوچستان میں گھر گھر جاکرتصدیقی عمل کا کام سات نومبر سے شروع ہوچکا ہے، سات دسمبر سے پانچ جنوری تک ووٹر کے ڈیٹا انٹری کا عمل ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ چھ جنوری 2022سے پچیس جنوری تک ابتدائی انتخابی فہرستوں کی چھپائی ہوگی۔ 26 جنوری سے ابتدائی انتخابی فہرستیں شائع کی جائینگی۔ 13 اپریل کو حتمی انتخابی فہرستیں شائع ہونگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More