کیا اتحادیوں کو اعتماد میں لینا جمہوریت کا حسن نہیں؟، حسان خاور

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن سے متعلق الیکشن کمشن کی رپورٹ پڑھیں تو ہنسی آئے گی۔ کیا اتحادیوں کو اعتماد میں لینا جمہوریت کا حسن نہیں؟۔

الحمرا ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ زیر اعظم خود عدالت چل کر جائے تو ثابت ہوتا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہے، کسی نے اعلان جنگ کی نہ ہی کسی کی عزت کو خطرہ ہوا۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن رپورٹ پڑھیں تو بہت سے لطیفے ملیں گے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی اصلاحات پر عوام، پارلیمنٹ اور اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انشاءاللہ پاکستان جیتے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ اس وقت اسٹاک میں پیرا سٹامول کی 42 کروڑ گولیاں موجود ہیں، کل لاہور میں 7 لاکھ پینا ڈول کی گولیاں فراہم کی گئیں۔ آٹے اور چینی کی مقرر نرخ پر فراہمی کیلئے حکومت متحرک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More