اینٹرٹینمنٹ تازہ ترین نیوز ٹکر

بھارتی اداکار جونی لیور کا عمر شریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

ممبئی: بھارتی فلم کامیڈی کنگ اداکارجونی لیور نے پاکستانی کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

رپوٹ کے مطابق اداکارجونی لیور نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ عمر شریف جنہوں نے پوری دنیا کو ہنسایا ان کی ناساز طبعیت کا سن کر بہت دکھ ہوا۔

اداکار جونی لیور نے عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ پاکستانی کامیڈین عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

خیال رہے کہ پاکستانی کامیڈین اداکارعمر شریف گزشتہ کچھ عرصے سے بیماری میں مبتلا ہیں۔

Related posts

حکم امتناعی کے باعث اسحاق ڈار ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی

shakir shaikh

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

login web

اٹلی نے دو روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More