ڈالر کی بےقدری جاری، 219 کا ہو گیا

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر سستا جبکہ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2 روپے 41 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ایک ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ جمعہ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More