شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا، میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شہباز گل کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا ہے، جس کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا ہے، تین رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا، جس کے بعد رپورٹ پیش کی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہبازگل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، نہ تشددکے نشانات ہیں، شہباز گل مکمل تندرست ہیں، شہباز گل کسی بیماری کا شکار نہیں ہیں۔ چوہدری فیصل کی جانب سے شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More