بلوچستان: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9 کیسز رپورٹ

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 368 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 28 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق دستیاب اعداد و شمار کے تحت بلوچستان میں مثبت کیسز کی تعداد 35 ہزار 858 رہی جب کہ صحتیاب افراد کی تعداد 35 ہزار 449 ہے۔

اعداد و شمار کے تحت کورونا وائرس کے باعث صوبے میں 378 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 31 ہے۔ بلوچستان میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 298 ریکارڈ کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More