قومی کراٹے ٹیم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج ایران روانہ ہوگی

کراچی: قومی کراٹے ٹیم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج ایران روانہ ہوگی۔

قومی کراٹے کی 24رکنی ٹیم دوسری آئی کے ڈی کراٹے ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 11اگست 2022ء کو ایران روانہ ہوگی۔ انٹرنیشنل دائیگا کو پاکستان کےنائب صدر اور سیوپاکستان فاونڈیشن کے سیکریٹری جنرل کامران چوہان کے مطابق دوسری آئی کے ڈی کراٹے ایشن چیمپئن شپ ایران کے شہر اصفہان میں14سے19 اگست تک منعقد ہوگی جس میں ایران، پاکستان، افغانستان، بھارت، نیپال، آذربیجان، عراق، بنگلہ دیش، انڈونیشیاء، ترکمانستان، ازبکستان اور عمان سمیت دیگر ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں۔

قومی ٹیم آئی کے ڈی پاکستان کےصدر/چیف انسٹریکٹرجلال الدین کی قیادت میں ایشین چیمپئن شپ میں شریک ہوگی، قومی اسکواڈ میں 5 خواتین اور 19مرد کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہیں۔ قومی ٹیم میں حمزہ نوازمائنس 30کلو ویٹ کیٹیگری، تنزیلہ نواز مائنس 35 کلو ویٹ کیٹیگری، حماد مائنس 35کلو ویٹ کیٹیگری، زین الدین مائنس45 کلوویٹ کیٹیگری، عابدہ بتول مائنس 45 کلو ویٹ کیٹیگری، اسام الدین مائنس50 کلو ویٹ کیٹیگری، کرن اقبال مائنس55 کلوویٹ کیٹیگری،شعیب احمدمائنس 55کلو ویٹ کیٹیگری،محمد اسلم مائنس60 کلو ویٹ کیٹیگری، صلاح الدین مائنس 60کلو ویٹ کیٹیگری، ہانیہ درانی مائنس 60کلو ویٹ کیٹیگری، سیدہ علیشباء رضوی مائنس 65کلو ویٹ کیٹیگری، طیب علی مائنس 65ویٹ کیٹیگری شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں شرجیل گوپلانی، سلیم خان، محمد سلیم، محمد اسلم، محمد قاسم، حامد عارف، اللہ رکھا، محمد نواز، سید عباس رضا شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More