تازہ ترین
کورونا: ایمریٹس ایئرلائن کا 9ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

کورونا: ایمریٹس ایئرلائن کا 9ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ابو ظہبی: (11 جولائی 2020) کورونا وائرس کے پیش نظر امارات کی سرکاری ایئرلائن ایمریٹس نے نو ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مشرق وسطی کی ایئرلائن ایمریٹس کے صدر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نو ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وبا بحران سے پہلے ایمریٹس میں کام کرنے والوں کی تعداد 60 ہزار تھی۔

ایئرلائن ایمریٹس کے صدر نے مزید کہا کہ ایئرلائن پہلے ہی اپنے عملے کا دسواں حصہ ملازمت سے فارغ کر چکی ہے، اور مزید کچھ ملازمین کو جن کی تعداد 15 فیصد بنتی ہے ملازمت سے فارغ کیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top