وزیر اعظم کا انتخاب، پی ٹی آئی نے اراکین کو اہم ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد: تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے ہونے والے اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

سیکریٹری جنرل اسد عمر نے تمام اراکین اسمبلی کو خط لکھ دیا۔اراکین اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت اور شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کی ہدایت کی گئی۔

خط کے متن کے مطابق غیر حاضر اراکین کے خلاف آرٹیکل 63اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔خط تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی کو بھیجا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More