رہنما تحریک انصاف مراد سعید قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، اس ضمن میں پہلا استعفیٰ مراد سعید نے دیا جنہوں نے اپنا استعفیٰ اسپیکر اسمبلی کو بھجوا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مراد سعید نے کہا کہ جن جن کی غلامانہ ذہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ بنا دیا، میرے لوگوں کو پناہ گزین، میری والدہ کو زندہ درگور کر دیا کیا میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں ؟، ایبسولوٹلی ناٹ۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ فقط میرا نہیں ، بائیس کروڑ عوام کا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More